لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند، متعدد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ممالک آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار  ہیں۔

انکوائری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 منسوخ ہو گئی ہے جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 520 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

انکوائری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 منسوخ ہو گئی ہے جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 521 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

نجی ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 410 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ غیر ملکی ائیرلائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 401 بھی چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

News update

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کورونا سے انتقال کر گئے