پانی گرم کرکے بیس کیمپ میں والد کا انتظار کرتا رہا: ساجد سدپارہ

نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کہا کہ بیس کیمپ میں آنے کے بعد وہ پانی گرم کرکے اپنے والد کاانتظارکرتے رہے لیکن صبح تک والد کے واپس نہ آنے پربے چینی بڑھ گئی۔

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ سردی میں کلائمنگ بہت الگ ہے، کوہ پیمائی کے سلسلے کو جاری رکھوں گا کیونکہ یہ والد کا خواب تھا اور میں اسے پورا کرنا چاہتا ہوں تاکہ پاکستان کا نام روشن کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والد نے 8 پہاڑ سر کیے تھے اورصرف6 رہتے تھے، میرے والد کو یہ کام بہت پسند تھا، امید ہے میں اس سلسلے کو جاری رکھوں گا۔

یاد رہے کہ 2 ماہ طویل مہم جوئی کے دوران 3 کوہ پیما جاں بحق اور 3 لاپتا ہوئے جن میں پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ بھی تاحال لاپتا ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

News update

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کورونا سے انتقال کر گئے