پانچویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بننا اعزاز ہے، ماحور شہزاد

نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ پانچویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بننا ایک اعزاز ہے۔

‏58 ویں نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ کا پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا کے شہر چار سدہ میں انعقاد  کیا گیا جہاں پاکستان نمبر ون ماحور شہزاد نے فا ئنل میں غزالہ صدیقی کو 6-21 اور 7-21 سے شکست دی۔

اس حوالے سے ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کراچی میں بیڈ منٹن کورٹس بند تھے تو صرف فٹنس پر توجہ دی جبکہ کھیل کی پریکٹس نہیں تھی، اس کیلئے میں خاص طور پر لاہور آئی اور یہاں میں نے تقریباً تین ہفتے ٹریننگ کی اور اس کے بعد چارسدہ میں ہونے والی نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھاکہ خوش ہوں کہ میں اس مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔

‏ پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا کہ چار سدہ میں پہلی مرتبہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جہاں رہائش، کورٹس اور دیگر سہولیات شاندار تھیں، کھانے پینے کے لیے بھی باہر نہیں جانا پڑتا تھا اور ہر لحاظ سے آسانی تھی۔ 

‏ماحور شہزاد نے کہا کہ  کورونا کی وجہ سے نیشنل اور انٹر نیشنل ایونٹس متاثر ہو ئے ہیں، امید ہے کہ مارچ سے بین الاقوامی ایونٹس تواتر سے ہوں گے جبکہ میری کوشش ہو گی کہ میں مارچ سے زیادہ سے زیادہ انٹر نیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کروں اور اپنی رینکنگ کو بہتر بناؤں۔

ان کا کہنا تھاکہ میری اس وقت رینکنگ 133 ہے اور میرا ٹارگٹ ہے کہ رینکنگ کو ٹاپ 100 میں لے کر جاؤں۔

Comments

Popular posts from this blog

News update

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کورونا سے انتقال کر گئے