گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراؤں کا بہیمانہ قتل

گوجرانوالا میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہزادی اور زینی نامی خواجہ سراؤں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ مقتول خواجہ سرا شہزاد کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خواجہ سراؤں نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت پر مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور خواجہ سراؤں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

News update

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کورونا سے انتقال کر گئے