سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ٹریفک حادثے میں ہلاک

بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ایزرا موزلے سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔ 

63 سالہ ایزرا موزلے نے ویسٹ انڈیز کے لیے 2 ٹیسٹ اور 9 ون ڈے میچ کھیلے۔

ایزرا موزلے نے بارباڈوس کے لیے کھیلنے سے قبل انگلینڈ میں گلیمورگن کے لیے کھیل کراپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

لیکن اس وقت ویسٹ انڈین ٹیم میں اینڈی رابرٹس، مائیکل ہولڈنگ ، جوئل گارنر اور کولن کروفٹ کی موجودگی کی وجہ سے انہیں ٹیم میں زیادہ جگہ نہیں مل سکی۔

جب کہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے بھی انہیں سرجری کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے وہ زیادہ نہ کھیل سکے۔

1982 میں وہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی باغی ویسٹ انڈین ٹیم کا بھی حصہ تھے جس کی وجہ سے ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

News update

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کورونا سے انتقال کر گئے