کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی بیٹنگ اور حسن علی کی بولنگ میں ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ اور فاسٹ بولر حسن علی کی بولنگ میں ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد دو درجے کرتے ہوئے پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی 21 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

News update

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کورونا سے انتقال کر گئے