اگر سینیٹ میں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یاد رکھیں اگر سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے۔

کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سینیٹ کے ایک ووٹ کی قیمت 50 سے 70کروڑ لگ رہی ہے، آج نہیں کئی دفعہ پہلے بھی مجھے پیسوں کے عوض سینٹ کی سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی، سینیٹ کی سیٹ بیچنے کے لیے براہ راست اور بالواسطہ رابطے کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ کا معاہدہ کر چکی ہیں، میں مسلم لیگ ن کے اوپن بیلٹ کے مطالبے کی تائید کر چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اصل ایشو یہ ہے کہ کیا اس موجودہ سسٹم کے تحت الیکشن ہونا چاہیے یا نہیں، ووٹوں کی خرید و فروخت میں سب سے زیادہ مال مولانا فضل الرحمن نے بنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا یاد رکھیں اگر سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، سیکرٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں۔

سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کی ویڈیو کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ویڈیو ہوتی تو بہت پہلے انہیں عدالت لے جا چکا ہوتا، اب معاملہ 40کروڑ سے نکل کر 80کروڑ کی آفر تک پہنچ چکا۔

Comments

Popular posts from this blog

News update

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کورونا سے انتقال کر گئے