’شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بن جائے گی‘

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر عمر گل نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بن جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان سمیت دنیا بھر کا مقبول ترین کھیل ہے، کرکٹ کے میدان میں پاکستانی سٹارز نے کئی عالمی ریکارڈز قائم کئے ہیں، شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بن جائے گی۔

عمرگل کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیر لیگ کا مقصد کشمیریوں کی مکمل حمایت کرنا اور انہیں سپورٹ کرنا ہے اور بطور کوچ مظفر آباد ٹائیگرز کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، ۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان میں زونگ کا سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کے مفت میں انٹرنیٹ، کالز اور ایس ایم ایس پیکجز لگنے لگے ہیں۔

پانی گرم کرکے بیس کیمپ میں والد کا انتظار کرتا رہا: ساجد سدپارہ